سارو گنگولی نے ویرات کوہلی سے ہٹائے جانے کی وجہ بیان کر دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے کہاہے کہ بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی،راضی نہیں ہوئے . بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں دورہ جنوبی افریقا کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اوراس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کپتان روہت شرما کو ون ڈے کا کپتان مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا .

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویرات کوہلی سے ون ڈے کی کپتانی واپس لیے جانے سے متعلق سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئے جس کے بعد سلیکٹرز کو وائٹ بال فارمیٹ میں دو الگ الگ کپتان رکھنا مناسب نہیں لگا اور اسی بنا پر کوہلی سے ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی واپس لی گئی . انہوں نے کہا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی ویرات کوہلی کے ہی پاس رہے گی جس سے ذاتی طور پر کوہلی کو آگاہ کردیا گیا ہے . بی سی سی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ویرات کوہلی کی شاندار شراکت داری پر ان کے مشکور ہیں . . .

متعلقہ خبریں