سارو گنگولی نے ویرات کوہلی سے ہٹائے جانے کی وجہ بیان کر دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے کہاہے کہ بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی،راضی نہیں ہوئے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں دورہ جنوبی افریقا کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اوراس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کپتان روہت شرما کو ون ڈے کا کپتان مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویرات کوہلی سے ون ڈے کی کپتانی واپس لیے جانے سے متعلق سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے

ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئے جس کے بعد سلیکٹرز کو وائٹ بال فارمیٹ میں دو الگ الگ کپتان رکھنا مناسب نہیں لگا اور اسی بنا پر کوہلی سے ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی واپس لی گئی۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی ویرات کوہلی کے ہی پاس رہے گی جس سے ذاتی طور پر کوہلی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔بی سی سی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ویرات کوہلی کی شاندار شراکت داری پر ان کے مشکور ہیں۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

9 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

18 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

20 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

42 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

44 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

46 mins ago