انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سینئر سیاستدان ہیں انہیں بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہئیے تھا . رانا ثناء ﷲ نے آصف زرداری کے نواز شریف کے بارے میں دیئے گئے بیان پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہئیے . میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کل تقریباً پانچ روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھائی گئی، اس نااہل اور نالائق ٹولے کو نہ ہٹایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے . یہ نااہل ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے، عوام باہر نکلیں، اس نااہل اور نالائق ٹولےکو نہ ہٹایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 200 تک پہنچ جائے تو ملک کی معیشت کا کیا ہوگا؟ غریب اور تنخواہ دار کس طرح گزارا کریں گے . لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس نااہل حکومت کو مسلط کیا وہ بھی خدا کا خوف کریں اور قوم پر رحم کریں، جس طرح اس حکومت کو مسلط کرانے میں مدد کی ہے اب ان سے نجات دلانے میں بھی عوام کی مدد کریں . رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن کی آواز پر کان دھریں اور حکومت کے خلاف کھڑے ہو جائیں، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مطلب ہی یہ ہے کہ عوام جسے چاہیں ووٹ دیں، انتخابی جلسوں میں نعروں اور تقریروں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہئیے، پیپلزپارٹی کے پنجاب میں منظم ہونے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کرنے میں مدد کی وہ اب انہیں ہٹانے میں بھی عوام کی مدد کریں . لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتخابی جلسوں میں نعروں اور تقریروں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے .
متعلقہ خبریں