نالائق حکومت کو مسلط کرنے میں مدد کرنے والے اب انہیں ہٹانے میں عوام کی مدد کریں

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کرنے میں مدد کی وہ اب انہیں ہٹانے میں بھی عوام کی مدد کریں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتخابی جلسوں میں نعروں اور تقریروں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سینئر سیاستدان ہیں انہیں بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہئیے تھا۔
رانا ثناء ﷲ نے آصف زرداری کے نواز شریف کے بارے میں دیئے گئے بیان پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہئیے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کل تقریباً پانچ روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھائی گئی، اس نااہل اور نالائق ٹولے کو نہ ہٹایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ نااہل ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے، عوام باہر نکلیں، اس نااہل اور نالائق ٹولےکو نہ ہٹایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 200 تک پہنچ جائے تو ملک کی معیشت کا کیا ہوگا؟ غریب اور تنخواہ دار کس طرح گزارا کریں گے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس نااہل حکومت کو مسلط کیا وہ بھی خدا کا خوف کریں اور قوم پر رحم کریں، جس طرح اس حکومت کو مسلط کرانے میں مدد کی ہے اب ان سے نجات دلانے میں بھی عوام کی مدد کریں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن کی آواز پر کان دھریں اور حکومت کے خلاف کھڑے ہو جائیں، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مطلب ہی یہ ہے کہ عوام جسے چاہیں ووٹ دیں، انتخابی جلسوں میں نعروں اور تقریروں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہئیے، پیپلزپارٹی کے پنجاب میں منظم ہونے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

12 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

17 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

21 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago