پاکستان تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی بڑی وکٹ اُڑا لی

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی۔ تفصیلات کے مطابق بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے۔
غضنفر بلور مرحوم بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔ ترجمان عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ نے کہا کہ غضنفربلور غیر سیاسی ہیں۔ اے این پی میں شامل بلورخاندان پارٹی کےساتھ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے کسی اہم عہدے پر موجود نہ تھے اور نہ ان کو کوئی ذمہ داری دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں شامل بلور خاندان آج بھی پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی سے جب تعلق ہی نہیں تو حکمران جماعت تصاویر نکال کر خود کو دھوکہ دے رہے ہیں، غضنفر بلور کو اگر کوئی عہدہ پاکستان تحریک انصاف میں مل رہا ہے تو ہماری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ غضنفر بلور پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے سرکردہ رہنما بھی ہیں، وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 5 دہائیوں کی وابستگی میں بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ عوامی نیشنل پارٹی چھوڑی ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں مسلم ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوئے تھے ۔ غوث علی شاہ کے علاوہ سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیریسٹر مرتضیٰ مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

19 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

32 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

42 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

55 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago