کترینہ کی شادی کے جوڑے، جیولری کی قیمت کتنی تھی ؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)کترینہ کیف اوروکی کوشل مہینوں کی قیاس آرائیوں اور بھرپور سے بھی کہیں زیادہ میڈیا کوریج کے بعد بالآخرشادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔کترینہ نے معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کاتیار کردہ لہنگا منتخب کیا جو بالی ووڈ کی تقریباً تمام ہیروئنز کی پہلی پسند ہیں اور اس سے قبل دپیکا پڈوکون، ودیا بالن، انوشکا شرما سمیت دیگر بالی ووڈ سیلیبرٹیز کے عروسی ملبوسات تیارکرچکے ہیں۔کترینہ نے شادی پر بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کا ڈیزائنر لہنگا زیب تن کیا تھا، جس میں مٹکا ریشم پر باریک تلے کا کام کیا گیا تھا اس

کے علاوہ لہنگے کے بارڈر پر زردوزی کا انتہائی خوبصورت کام بھی تھا، ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کترینہ کے شادی کے لباس کی قیمت 17 لاکھ روپے ہے جو پاکستانی تقریباً 40لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں ۔کترینہ کی شادی کے لباس کے ساتھ جیولری بھی سبیا ساچی مکھرجی کی ڈیزائن کردہ تھی، اداکارہ نے 22 قیراط سونے، ہیرے اور ہاتھ سے جڑے موتیوں کی انتہائی خوبصورت جیولری پہنی۔کترینہ کے ساتھ ان کے دولہے وکی کوشل کا لباس بھی سبیا ساچی مکھرجی نے ہی تیار کیا تھا۔ وکی نے شادی پر انتہائی خوبصورت سلک شیروانی زیب تن کی تھی جس میں ہاتھ سے تیار کردہ سونے کی پرت چڑھے ہوئے بنگال ٹائیگر بٹن جڑے تھے۔تاہم بھارتی میڈیا میں جس چیز کی سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے وہ کترینہ کیف کی شادی کی انگوٹھی ہے، یہ پلاٹینم کی انتہائی خوبصورت انگوٹھی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے کئی ہیرے اور درمیان میں ایک نیلے رنگ کا انتہائی خوبصورت ہیرا جڑا ہے۔ اس قیمتی انگوٹھی کی قیمت 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے جو پاکستانی تقریباً 16 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں ۔اس کے علاوہ کترینہ کیف نے شادی پر تین ہیرے جڑا، سونے اور کالے موتیوں کی زنجیر والا جو منگل سوترا پہنا اس کی قیمت 5 لاکھ روپے پاکستانی 11 لاکھ 76 ہزار ہے اور یہ بھی سبیا ساچی برانڈ کا ہی ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

8 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

21 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

32 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

44 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

50 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

53 mins ago