اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک عالمی سپر اسٹار بن چکے ہیں، ان کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔بابر اعظم ٹی 20 اور ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی گئی۔
ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کمنٹیٹر کیری او کیف اور مارک ہورڈ کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی جس میں مارک ہورڈ نے کہا کہ جب بھی بابر اعظم کا نام آتا ہے تو آپ مسکرانے لگتے ہیں۔
جس پر کمنٹیٹر کیری او کیف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم 20 بارصفر پر آؤٹ ہو جائے تب بھی کہوں گا کہ اچھی بیٹنگ کی۔خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 20 رنز کا ہدف دیا تھا جو میزبان ٹیم نے بآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مہمان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…