استعفوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت ڈیل کر رہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی ڈیل کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اپوزیشن مارچ کے مہینے تک متحد رہ سکے۔ مولانا فضل الرحمان مستعفی ہونے کی دھمکی تک دے چکے ہیں لیکن استعفوں کا بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی الگ ڈیل کر رہی ہے۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ لاہور کے انتخاب میں تیس ہزار ووٹ مل گئے تو اب بلدیاتی انتخابات کے لیے آصف علی زرداری نے خیالی جنت بسا لی ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی آج بھی مسلم لیگ ن کی ہے ، اس کے جیتنے کے چانسز سب سے زیادہ ہیں۔

ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں اپوزیشن کے آپسی اختلافات اتنے زیادہ ہو جائیں گے کہ لوگوں کو حیرت ہو گی۔ کونسا لانگ مارچ اور کون سا اتحاد ؟ جب ان کا آپس میں باہمی اعتماد ہی نہیں ہے ، یہ صرف ایک دوسرے کو دھوکہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نواز شریف کو منانے کے لیے لندن گئے اور کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دیں اور بیٹی کو پیچھے ہٹا لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینج گر رہی ہے، اگلے سال 32 بلین ڈالر درکار ہوں گے۔ قرضے بھی واپس کرنے ہیں ، یہ پیسے کہاں سے آئیں گے۔ اس کے لیے قرض لیں گے ، تو ترکی والی صورتحال ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے توقع سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جس کے بعد پیپلز پارٹی نے پنجاب میں قدم جمانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

10 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

24 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

34 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

46 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

52 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

55 mins ago