نئے پاکستان کے چکر میں پرانا بھی برباد ہوا: حمزہ شہباز

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے وزیر نے کہا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھنی ہے، آپ نے نئے پاکستان کے چکر میں پرانا پاکستان بھی برباد کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم 4 سال سے آپ کے انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، آپ نے عوام کو کبھی 1 کروڑ نوکریوں اور کبھی 50 لاکھ گھر دینے کا جھانسہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف جھوٹ، مہنگائی اور بیڈ گورننس کا چالان کٹ چکا ہے، پاکستان کے عوام نے عمران نیاز ی کے خلاف چالان کاٹ دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، ظالم حکومت سے جان چھڑانے کے لیے سڑکوں اور پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے ساتھ جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کی ہے، پی ڈی ایم بھی اپنا لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی ملک کے سب سے بڑے مافیا ہیں، نیازی صاحب ہوش کے ناخن لیں، آپ کے نو رتن آ کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنا گھر چند لاکھ میں ریگولرائز کرا لیا اور غریبوں کے لاکھوں گھر گرا دیئے، آپ نے معصوم عوام کو دھوکا دیا، آپ کو خدا کا خوف نہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران نیازی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب احتساب ہو گا، آپ آٹا، چینی اسکینڈل میں اربوں روپے کی خورد برد کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ پوچھ لینا تھا کہ گرین لائن منصوبہ کس کا ہے، اپنا کام کرتے نہیں اور تختیاں لگاتے ہیں، گرین لائن کا افتتاح کرتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

12 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

18 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

21 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago