کراچی میں خاتون نے 65 سالہ مرد کو قتل کر کے اس کے ٹکڑے کیوں کیے ؟ یہ خاتون کون ہے ؟ عجیب و غریب انکشافات

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے صدر میں 65 سال کے شخص کا لرزہ خیز قتل کس نے کیا؟ فلیٹ میں رہنے والی خاتون نے؟ یا کسی اور نے ؟ قتل معمہ بن گیا۔ پولیس نے ایف آئی آر میں خاتون پر قتل کی ذمے داری ڈال کر اپنے
سر سے تفتیش کا بوجھ اتار پھینکا اور لکھا کہ ’شواہد کے مطابق فلیٹ سے ملی خاتون ہی قاتل ہے۔‘ پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ میاں بیوی نہیں ، مقتول کی اپنی بیوی سے 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔ دوسری جانب بار بار بیان بدلنے والی خاتون کبھی کہتی ہے کہ قتل اس نے کیا، کبھی کہتی ہے اسے نہیں پتا کس نے مارا۔ خاتون کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا ، جب اس سے پوچھا گیا کہ کیسے قتل کیا؟ تو کوئی جواب نہ دے سکی۔پولیس نے کہا کہ گرفتاری کے وقت خاتون کے ہاتھ اور کپڑے پر خون کے دھبے موجود تھے۔ لاش کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے۔ فلیٹ سے آلہ قتل، چھری، ہتھوڑا اور دیگر سامان برآمد ہوا جس کا خاتون کے مطابق اسے کچھ علم نہیں۔دوسری جانب مقتول کا ایک بیٹا بھی منظر عام پر آیا ہے جس نے دعویٰ کیا ہےکہ خاتون اور مقتول آپس میں میاں بیوی تھے جو پچھلے 6،7 سال سے ساتھ رہ رہے تھے۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو میں خاتون نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر تھا اور میرا شوہر نہیں بہنوئی تھا۔ خاتون نے اپنا پہلا بیان نشے کی حالت میں دیا جس کے بعد پولیس باضابطہ طور پر اس کا دوبارہ بیان لے گی۔واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Recent Posts

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

4 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

5 mins ago

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

13 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

35 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

38 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

41 mins ago