نئی دہلی (قدرت روزنامہ)حال ہی میں ایک ریٹائرڈ ہندوستانی شہری
عجیب و غریب قومی ریکارڈ قائم کیا جس میں اس نے پورا ایک گھنٹہ دھوپ میں ایک بار بھی پلک جھپکائے بغیر براہ راست سورج کو گھورنے کا مظاہرہ کیا۔ 70 سالہ ایم ایس ورما ایک ریٹائر سرکاری آفیسر ہیں اور بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کے رہائشی ہیں- انہوں نے بظاہر ایک ہندوستانی استاد سے متاثر ہو کر اس ناقابلِ یقین کارنامے کی تربیت حاصل کی ہے-پلک جھپکائے بغیر سورج کی طرف دیکھنے کے پچھلے ریکارڈ کو توڑنے کی ان کی اس کوشش کی نگرانی انڈیا کی بک آف ریکارڈز کے نمائندے کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں اور معالجین کے ایک گروپ نے کی۔بغیر چشمے کے اس کارنامے کو سرانجام دینے کے بعد مسٹر ورما کی بینائی کو نارمل قرار دیا گیا-مسٹر ورما اپنے اس حیرت انگیز کارنامے کی بدولت پچھلا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے، جو کچھ سال پہلے ایک اور ہندوستانی شخص نے قائم کیا تھا جو بغیر چشمے کے اور 10 منٹ تک پلک جھپکائے بغیر سورج کو گھورنے میں کامیاب ہوا تھا۔مسٹر ورما نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے کارنامے کو قومی سطح سے نکال کر بین الاقوامی سطح پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی تسلیم کروانے کے لیے تیار ہیں۔اگرچہ ریٹائر آفیسر اپنے کارنامے میں کامیاب کوشش ہونے بعد، سب سے مسکراتے ہوئے ملے اور مدعو اہلکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچواتے رہے، تاہم ماہرین ایسے کارنامے کی کوشش کرنے کے حوالے سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں، کیونکہ سورج کو کھلی آنکھ سے دیکھنا، یہاں تک کہ مختصر وقت کے لیے بھی بہت تکلیف دہ ہو سکتا ہے اور لوگوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اس سے ریٹینا کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…