سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو مذید مہلت

(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو مذید مہلت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سےاضافی وقت کی درخواست کی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ نے حکومت کو سانحہ آرمی پبلک اسکول پر رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید 3 ہفتوں کا وقت دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہدا کے والدین کے ساتھ ملاقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔ سانحہ اے پی ایس کیس کی سماعت سردیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت سے عمل درآمد رپورٹ 4 ہفتوں میں جمع کرانے کا کہا تھا۔ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن 10 دسمبر تک تھی، جسے بڑھا دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کےلیے کہا گیا تھا۔

مذید یہ بھی پڑھیے

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ٹیم کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے اے پی ایس کیس سے متعلق قانونی نکات پر تفصیلی مشاورت کی۔اجلاس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے پر بریفنگ دی اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی قانونی پوزیشن سے آگاہ کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا سب سے بڑا فخر ہیں، حکومت آئینی فرائض بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،عدالت کے احکامات پر من و عن عمل کریں گے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوئے اور سپریم کورٹ کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد سانحہ آرمی پبلک اسکول پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتوں کے لیےملتوی کرتے ہوئے عدالت نے حکومت کو 20 اکتوبر کے حکم نامے پر بھی عملدرآمد کی ہدایت دی تھی۔

Recent Posts

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

3 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

4 mins ago

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

12 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

34 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

37 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

40 mins ago