خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایک شخص کی دونوں بیویاں میدان میں آ گئیں

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ان دنوں بلدیاتی انتخابات کے لیے مہم زور شور سے جاری ہے۔ لیکن ضلع مردان کے ایک معرکہ اتنا انوکھا ہے کہ جس کی شاید کوئی نظیر نہیں ملتی، اور وہ معرکہ ایک شخص کی دو بیویوں کے مابین ہے جو دو علیحدہ علیحدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔جبکہ اشفاق حسین ان دونوں کی کامیابی کی لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
انتخابات میں 3905 خواتین میدان میں ہیں، جن میں سے دو اشفاق حسین بیویاں ہیں۔ اشفاق حسین کی ایک بیوی جنرل کونسلر اور دوسری بیوی خواتین کے لیے مختص نشست پر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان دونوں خواتین کی انتخابی مہم کے لیے جو پوسٹر چھاپے گئے ہیں ان میں نہ تو ان کے نام ہیں اور نہ ہی تصویر بلکہ اس کی جگہ اشفاق حسین کا نام اور دعا مانگتے تصویر چھاپی گئی ہے۔

دونوں امیدواروں کی شناخت ان کے انتخابی نشان سے بتائی گئی ہے جبکہ پوسٹر کے ایک کونے میں زوجہ اول اور زوجہ دوئم بھی لکھا گیا ہے۔یہ انتخابی معرکہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی یونین کونسل پلو ڈھیری میں جاری ہے۔ اشفاق حسین ان دنوں انتہائی مصروف ہیں اور یونین کونسل کے دور دراز علاقوں میں بھی جا رہے ہیں۔اشفاق حسین نے خبرایجنسی کوبتایا کہ انھوں نے اپنی بیویوں کو اس لیے میدان میں اتارا کہ خواتین ہی خواتین کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہیں اور خواتین علاقے میں بہتری کے لیے زیادہ اچھے طریقے سے کام کر سکتی ہیں۔
اشفاق حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ کہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ،وہ صوبائی و قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔اشفاق حسین نے بتایا کہ وہ علاقے میں لوگوں کی مدد کرتے آئے ہیں جن میں لوگوں کے لئے صاف پانی کے نلکے اور پمپس، خیراتی کام شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میری کچھ زمینیں ہیں اور اس سے اچھی آمدن ہوتی ہے اسی لیے وہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں ۔جبکہ دونوں امیدوار خواتین نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ وہ کوشش کریں گی علاقے میں خواتین کے جو مسائل ہیں وہ حل کر سکیں۔واضح رہے کہ ان دونوں کے علاوہ اشفاق حسین کی تیسری شادی بھی ہے لیکن وہ انتقال کر چکی ہیں۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

22 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

36 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

55 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago