عوام کا پیسہ باہر لے جانے والوں سے ہرگز بات نہیں ہوگی، وزیر اعظم

(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث اور عوام کا پیسہ باہر لے جانے والوں سے ہرگز بات نہیں ہوگی۔

میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ صرف پاکستان کا ہی نہیں دنیا بھر کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، 1982 کے بعد امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان اب بھی دنیا کا سستا ملک ہے۔

مہنگائی کی وجوہات بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ تیل، کوئلے اور گھی کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھی تو پاکستان میں بھی ان کی قیمتیں بڑھیں۔ دنیا میں 3 سے 4 ماہ میں قیمتیں نیچے آنے لگیں گی تو پاکستان میں بھی ان کی قیمتیں کم ہونے لگیں گی۔ مہنگائی کے خلاف ہم ایک پیکیج لارہے ہیں جس کے تحت مستحق لوگوں کو آٹا ، دالیں اور دیگر چیزوں میں سبسڈی ملے گی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 20 لاکھ کمزور خاندانوں کے لیے بلاسود قرضے دے رہے ہیں، اپنا گھر بنانے کے لیے 27 لاکھ روپے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم خواب کا نام تھا، اسی خواب کی بنیاد پر پاکستان کو عظیم قوم بناؤں گا، مشکل وقت سب پر آتا ہے، آزادی کے بعد بھی ہم آزادی سے فیصلے نہیں کرسکتے تھے، ہمیں کبھی کسی کی غلامی کرنی پڑی تو کبھی کسی کی۔ وعدہ ہے پاکستان وہ ملک بنے گا جو کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، اب ہم وہی فیصلے کریں گے جو عوام کے مفاد میں ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں مختلف نظریات کے حامل تمام لوگوں سے بات کرنے کو تیار ہیںم چاہے بلوچستان کے ناراض لوگ ہوں یا قبائلی علاقے کے لوگ، ہم سب سے بات کریں گے، لیکن عوام کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کریں گے۔ میری حکومت انہیں کبھی این آر او نہیں دے گی۔ بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرنے والی قوم تباہ ہوجاتی ہے۔ ہر مہذب معاشرہ چوروں سے ڈیل نہیں کرتا۔ خوشحال ملکوں میں قانون کی بالادستی ہے، غریب ملکوں میں طاقتور باہر اور غریب جیلوں میں ہوتے ہیں۔ قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کے اصولوں پر پاکستان کو اٹھائیں گے۔

Recent Posts

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

10 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

41 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

42 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

56 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

1 hour ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

1 hour ago