ن لیگ نےسارےکام صرف کاغذوں میں کیے، فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےسارےکام صرف کاغذوں میں کیے ہیں، ہم منصوبوں پرعملی طور پر کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری چودھویں عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ماضی میں جوکچھ کیا سب جانتےہیں۔ ن لیگ، پی پی کتنے پانی میں ہیں کراچی والوں سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوجوانوں کوشدت پسند بیانیے سے نکالنے کے لیے ثقافتی سرگرمیاں بے حد ضرری ہیں۔ ضروری ہے کہ شدت پسندی میں پھنسے نوجوان کو ایسی سرگرمیوں کا حصہ بنایا جائے۔ ہم نوجوانوں کیلئےکھیلوں کی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ میرا شیڈول نہیں تھا لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ اردو کا اتنا بڑا میلہ سجا ہے تو رہ نہیں سکا کیونکہ سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہے۔ اردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ پوری دنیا میں ہماری زبان پہچانی جاتی ہے۔ ہمارے ڈراما، فلم اور شاعری کو بیان کرنے میں اردو بڑی معاون ثابت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے شاعر ابھر کر سامنے آئیں۔ آرٹس کونسل کراچی داد کی مستحق ہے کہ جو اتنا بڑا ادبی میلہ سجا رکھا ہے۔ ہماری ثقافتی سرگرمیاں ہی ہماری بنیاد ہیں۔ ہمیں انہیں اصناف کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ہم آرٹس کونسل کی اس کانفرنس کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔ 25 دسمبر کو کراچی میں گورنر ہاؤس میں جشن منایا جائے گا۔

انھوں نے مذید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے رائٹرزاورشاعرابھرکرسامنے آئیں۔ نئےلکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ثقافتی میلے، اسپورٹس فیسٹیول اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کیے جا رہے ہیں۔ ہم فلم انڈسٹری کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ایک طرف ہم کہتے ہیں بے روزگاری ہے، وہیں ہمیں ہنر مند افراد نہیں مل رہے۔

Recent Posts

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

8 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

15 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

25 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

50 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

1 hour ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

1 hour ago