کافی آپ کو جگاتی ہی نہیں بیماریوں سے بھی بچاتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں جو تین مشروبات کثیر تعداد میں استعمال کئے جاتے ہیں ان میں پانی ،چائے اور کافی شامل ہے ۔ کا فی کا شمار ان مشروبات میں ہوتا ہے جسے گرم اور ٹھنڈا دونوں صورتوں میں استعمال کیا جاتاہے۔ اس میں کیفین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔
اکثریت کا خیال ہے کہ کافی موسم سرما کے اثرات سے تحفظ دیتی ہے ۔ یہ جسم کو گرم رکھنے کی صلاحیت تو نہیں رکھتی مگر اس کے اندر ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جیسے اینٹی آکسیڈینٹ ، منرلز اور کئی مرکبات جو جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر مجموعی صحت پرمثبت اثر ڈالتے ہیں اور اس طرح یہ ہر موسم میں اپنے صحت بخش اجزاء کے بدولت آپ کو کئی بیماریوں سے تحفظ دیتی ہے ۔ یہ کس طرح آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو تی جانتے ہیں ۔

توانائی

کافی تھکاوٹ کو دور کرنے اور توانائی بڑھانے کے ایک بہترین ذریعہ ہے ، اس کی بنیادی وجہ کافی میں موجود ایک جز کیفین ہے جو اعصاب کو متحرک کرنے والا ایک مادہ کہلاتا ہے کافی پینے کے بعد یہ خون میں جذب ہو کر دماغ تک پہنچتا ہیں اور وہاں مزاج کو بہتر کرنے والے کیمیکل جیسے ڈوپا مائن کے اخراج کو بڑھا کر موڈ کوبہتر بناتا ہے ۔ مطامعات کے نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں کا فی دماغ کے مختلف ا فعال کو بہتر بناتی ہیں جن میں یاداشت،مزاج،چاک و چوبند ہونا اور توانائی کی سطح کو بہتر بنانا شامل ہے ۔

وزن

کافی میں میگنیشییم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے ،جو جسم کو انسولین کے استعمال میں مدد کرتا ہے،اور خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرکے آپ کو میٹھے کھانوں اور بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے ۔ جبکہ اس میں موجود کیفین جسم کی چربی کے خلیوں کو توڑنے اور اسے بطور ایندھن استعمال کرنے میں مدد کرتی ہے ۔

ارتکاز

کافی کا معتدل استعمال آپ کی توجہ اور ارتکاز میں اضافہ کرتاہے ۔ دن بھر میں کافی کے ایک سے دو کپ لینے سے آپ ذہنی طور چوکنا رہتے ہیں

بیماریاں

کافی کا استعمال کئی طرح کے امراض سے بچاؤ کا اہم ذریعہ ثابت ہو تا ہے جیسے ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو بیس فیصد اور خواتین میں رحم کے کینسر کے خطرے کو پچیس فیصد تک کم کرسکتی ہے ۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال فالج کے خدشے کو کم کرتا ہے۔

جبکہ ایک دماغی بیماری پارکنسنزکا خطرہ پچیس فیصد تک کم ہو جاتا ہے،اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کافی پارکنسنز سے متاثرہ دماغ کے حصے میں سر گرمی کا سبب بنتی ہے ۔

اسی طرح دن میں ایک سے دو کپ کافی پینا دل کی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے ۔ اور جگر کے اینزائمز کو صحت مند سطح پر رکھتی ہے ۔ اس طرح یہ مجموعی طور پر آپ کو قبل از موت کے خطرے سے کافی نہ پینے والوں کے مقابلے میں پچیس سے پچاس فیصد تک تحفظ دیتی ہے ۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

7 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

9 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

17 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

20 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

22 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

22 mins ago