کمر توڑ مہنگائی کا سلسلہ جاری، دال اور سبزیاں بھی پہنچ سے باہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم پھوڑ دیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کی جانب سے جاری رپورٹ میں مارکیٹ نرخ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سبزی، دال دودھ کے بعد پھل بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگے۔کراچی میں مقامی مارکیٹ میں امپورٹ کم ہونے، عالمی مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی سے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ہول سیل میں دال ماش 220 روپے سے بڑھ کر 255 روپے دال ماش ثابت 185 سے بڑھ 225 روپے کی ہو گئی، دال اررر 300 سے بڑھ کر 315،مسور دال 165 سے بڑھ کر 195 روپے، کابلی چنا 140 سے بڑھ کر 170 روپے ،کابلی چنا سفید 185 سے بڑھ 240 روپے ،درجہ دوئم 130 سے165 جبکہ چاول کرنل باسمتی 15 روپے اضافے سے 175 روپے ،سیلا 160 سے بڑھ کر 180 روپے ہوگیا ہے۔
جبکہ پیاز 40 سے 50 روپے فی کلو، لہسن 200 روپے فی کلو مارکیٹ میں فروخت کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب لاہور میں مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی لاہور کی سرکاری ریٹ لسٹ میں 10 سبزیوں کے دام بڑھادیئے گئے، پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلومقررجبکہ فروخت 50 روپے فی کلو تک، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپےکلو مقرر،تاہم درجہ اول کے ٹماٹرکی فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری اسی طرح لہسن، ادرک، سبز مرچ، ہرا دھنیا، لیموں چائنہ، دیسی لیموں، آلو نیا، بینگن، کھیرا، کریلے پالک، میتھی، بند گوبھی، پھول گوبھی، شلجم کی قیمتوں میں 20 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
لاہور میں سبزیوں کے علاوہ دودھ، دہی ، گوشت، دالیں کچھ بھی سستا نہ رہا، جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمت 15روپے بڑھ گئی جبکہ دہی 135روپے فی کلو ہو گیا۔اس کے علاوہ دالوں اور چاول کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے تک اضافہ ہو گیا، 10روپے اضافے سے سپر باسمتی چاول کی قیمت 130روپے فی کلو گرام ہو گئی، دال چنا10روپے، دال مسور 15 روپے، دال مونگ اور کالے چنوں کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوا ہے۔
مٹن کی سرکاری قیمت150روپے اضافے کے بعد 1100 روپے ہو گئی جبکہ بڑا گوشت 100روپے بڑھ کر 600روپے کلو کر دیا گیا۔دوسری جانب لکڑی کی قیمت 15 سے 25 روپے کلو، کوئلہ 65 سے 70 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے بعد 59 لگژری گاڑیوں کی خریداری کا بھی فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں جاری، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے لیے اربوں…

1 min ago

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

16 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

21 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

34 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

41 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

52 mins ago