کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل ، گرفتارملزمان سے برآمد سامان فرانزک کیلئے لاہور بھجوا دیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)خواتین پر تشدد اور قابل اعتراض ویڈیو بنانے کے اسکینڈل میں گرفتار 2 بھائیوں سے برآمد سامان فرانزک کیلئے لاہور بھجوا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر تشدد کرنے اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے میں ملوث دو ملزمان گرفتار اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جار ی ہے، جس کے لیے کوئٹہ پولیس چھاپے ماررہی ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے برآمد لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور ٹیپ سمیت دیگر اشیاء کو فرانزک کیلئے لاہور بھجوادیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 2 سگے بھائی ،ہدایت خلجی اور خلیل خلجی شامل ہیں جبکہ یہ منظم گروہ لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔
خیال رہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمان لڑکیوں کو ملازمت کا لالچ اورجھانسہ دیکر بلاتے اور نشہ آور ادویات دے کرقابل اعتراض ویڈیو ز بناتے اور بلیک میل کرتے تھےْ۔
ملزمان سے 8سےزائد لڑکیوں کی ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں ، جن میں لڑکیوں سے مار پیٹ اور تشددکا نشانہ بنائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان عبدال قدوس بزنجو نے کیس میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کردی ،وزیراعلی نے کہا کہ مغوی خواتین کی بازیابی سمیت مفرور ملزم کی گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماؤ ں بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں،تاہم متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

1 hour ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

2 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

2 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

2 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

3 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

3 hours ago