شاہد آفریدی کا مزید پی ایس ایل کھیلنے کی فرمائش کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے مزید پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرنیوالے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔ خیال رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سیون میں آخری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے جس کے بعد وہ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
شاہد آفریدی کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں ،یہ میرا الوداعی پی ایس ایل ہے، خواب ہے کہ اختتام ٹرافی کے ساتھ ہو‘۔
شاہد آفریدی کے اس اعلان کے ساتھ ہی مداح ان سے مزید کھیلنے کی فرمائش کرنے لگے ۔

بلال مظہر نامی صارف نے کہا کہ ’شاہد آفریدی کو دو پی ایس ایل اور کھیلنے چاہئیں تاکہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی نمائندگی بھی کریں‘۔

شاہد آفریدی نے اس ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ ’بس کر یار ، اور کتنا کھلائے گا‘۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی، تیسرے سیزن میں کراچی کنگز، چوتھے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ اب آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

9 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

22 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

33 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

45 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

51 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

54 mins ago