خضدار اور گردونواح میں3.8 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف میں مبتلا

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جیونیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے خوف زدہ لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکزکا کہنا ہے کہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 اور زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیرزمین ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز خضدار سے 108 کلومیٹر جنوب میں تھا، زیرزمین زلزلے کی گہرائی کم ہونے سے شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ یاد رہے زلزلے ایسی قدرتی آفت ہیں، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔

پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔ یاد رہے 08 دسمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں فالٹ لائنز کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے بدھ کی رات کو کراچی میں آنے والے زلزلے کے بعد بتایا کہ شہر قائد کراچی میں فالٹ لائنز موجود ہیں۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

23 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

25 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

38 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

46 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

56 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

1 hour ago