نئی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں عوامی تحریک، پاکستان محافظ پارٹی (نیشنل)، قومی عوامی تحریک پاکستان، پاکستان تحریک اتحاد، فرسٹ ڈیموکریٹ فرنٹ، پاکستان پیپلزالائنس، پاکستان عام آدمی موومنٹ اور کسان اتحاد بھی نئی سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں . دوسری جانب 09 دسمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا ہے . جس میں کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال لازمی ہے . بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد مئیر کی نشست پر3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی، مئیر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن 800 پولنگ اسٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھ پر ای وی ایم استعمال کریگا، الیکشن کمیشن800 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بیک اپ کیلئے رکھے گا، تمام پولنگ بوتھز کیلئے 3100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی . الیکشن کمیشن نے خط کے ذریعے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ای وی ایم کے علاوہ تکنیکی سپورٹ مانگی ہے، الیکشن کمیشن نے پراجیکٹ مینجمنٹ، سپورٹ سروسز، مشینوں کی پروڈکشن، مشینوں کی ٹیسٹنگ اور کوالٹی کنٹرول بھی مانگا ہے، اسی طرح الیکشن کمیشن نے مزید مطالبہ کیا کہ وزارت سائنس رسک مینجمنٹ، سیکیورٹی میکنزم سرٹیفکیشن سمیت پولنگ سٹاف کی تربیت دے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مزید 8 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہوگئیں، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی، ان سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 پارلیمان کا حصہ ہیں . دنیا نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے تازہ ترین جماعتوں کی فہرست جاری کردی، جس کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ گئی، الیکشن کمیشن میں مزید 8 نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج کرلیا ہے، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی، 135 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 پارلیمان کا حصہ ہیں .
متعلقہ خبریں