الیکشن کمیشن میں مزید 8 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہوگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مزید 8 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہوگئیں، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی، ان سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 پارلیمان کا حصہ ہیں۔ دنیا نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے تازہ ترین جماعتوں کی فہرست جاری کردی، جس کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ گئی، الیکشن کمیشن میں مزید 8 نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج کرلیا ہے، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی، 135 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 پارلیمان کا حصہ ہیں۔
نئی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں عوامی تحریک، پاکستان محافظ پارٹی (نیشنل)، قومی عوامی تحریک پاکستان، پاکستان تحریک اتحاد، فرسٹ ڈیموکریٹ فرنٹ، پاکستان پیپلزالائنس، پاکستان عام آدمی موومنٹ اور کسان اتحاد بھی نئی سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب 09 دسمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا ہے۔

جس میں کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال لازمی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد مئیر کی نشست پر3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی، مئیر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن 800 پولنگ اسٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھ پر ای وی ایم استعمال کریگا، الیکشن کمیشن800 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بیک اپ کیلئے رکھے گا، تمام پولنگ بوتھز کیلئے 3100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔
الیکشن کمیشن نے خط کے ذریعے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ای وی ایم کے علاوہ تکنیکی سپورٹ مانگی ہے، الیکشن کمیشن نے پراجیکٹ مینجمنٹ، سپورٹ سروسز، مشینوں کی پروڈکشن، مشینوں کی ٹیسٹنگ اور کوالٹی کنٹرول بھی مانگا ہے، اسی طرح الیکشن کمیشن نے مزید مطالبہ کیا کہ وزارت سائنس رسک مینجمنٹ، سیکیورٹی میکنزم سرٹیفکیشن سمیت پولنگ سٹاف کی تربیت دے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

2 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

2 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

7 hours ago