انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہماری خواہش ہےکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں، بلدیاتی ایکٹ پر چودھری پرویزالٰہی نے تحفظات کا اظہار کیا، مسودے کو دوبارہ اتحادیوں کے سامنے رکھا گیا . اب بلدیاتی انتخابات ایکٹ کو جلد اسمبلی میں لے کرجائیں گے . یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیااور اس ضمن میں ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے - تردیدی اعلامیے میں کہا گیا کہ حسان خاور ترجمان پنجاب حکومت ہیں اور رہیں گے . گزشتہ روز معاون خصوصی پنجاب حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گورننس کو بہتر بنانے پر فوکس کر رہے ہیں . اسی حوالے سے ہر محکمے سے کارکردگی رپورٹس منگوائی جا رہی ہیں اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے . انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بیوروکریسی پر زور دے رہے ہیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دفتری اوقات میں دفتر میں موجود رہیں اور التوا کے شکار پراجیکٹس فوری طور پر مکمل کریں . انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اداروں سے کرپشن کے خاتمے کی کامیاب کوششیں کر رہی ہے . حسان خاور نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اپوزیشن کسی ایسے الیکشن یا پولیٹیکل سسٹم کو نہیں مانتی جس میں یہ اپوزیشن ہو یا جس میں شاہی خاندان کی فتح نہ ہو . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوں گے . اپوزیشن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے مستعفی ہونے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے مجھے کوئی20 نکاتی ٹارگٹ نہیں دیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو اختیار ہے وہ جس کو چاہیں تعینات کریں . انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے جانے کی خبریں بےبنیاد ہیں، میرے جانے کی افواہ کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے تردید کی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو اختیار ہے کہ جس کو چاہیں تعینات کریں،حکومت نے مجھے کوئی20 نکاتی ٹارگٹ نہیں دیا تھا .
متعلقہ خبریں