ترجمان پنجاب حکومت نے استعفے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے مستعفی ہونے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے مجھے کوئی20 نکاتی ٹارگٹ نہیں دیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو اختیار ہے وہ جس کو چاہیں تعینات کریں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے جانے کی خبریں بےبنیاد ہیں، میرے جانے کی افواہ کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے تردید کی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو اختیار ہے کہ جس کو چاہیں تعینات کریں،حکومت نے مجھے کوئی20 نکاتی ٹارگٹ نہیں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہماری خواہش ہےکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں، بلدیاتی ایکٹ پر چودھری پرویزالٰہی نے تحفظات کا اظہار کیا، مسودے کو دوبارہ اتحادیوں کے سامنے رکھا گیا۔

اب بلدیاتی انتخابات ایکٹ کو جلد اسمبلی میں لے کرجائیں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیااور اس ضمن میں ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے – تردیدی اعلامیے میں کہا گیا کہ حسان خاور ترجمان پنجاب حکومت ہیں اور رہیں گے۔

گزشتہ روز معاون خصوصی پنجاب حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گورننس کو بہتر بنانے پر فوکس کر رہے ہیں۔ اسی حوالے سے ہر محکمے سے کارکردگی رپورٹس منگوائی جا رہی ہیں اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بیوروکریسی پر زور دے رہے ہیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دفتری اوقات میں دفتر میں موجود رہیں اور التوا کے شکار پراجیکٹس فوری طور پر مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اداروں سے کرپشن کے خاتمے کی کامیاب کوششیں کر رہی ہے۔ حسان خاور نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اپوزیشن کسی ایسے الیکشن یا پولیٹیکل سسٹم کو نہیں مانتی جس میں یہ اپوزیشن ہو یا جس میں شاہی خاندان کی فتح نہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوں گے۔ اپوزیشن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago