دکھی نہیں بلکہ ڈرامے دیکھ رہا ہوں :سرفراز احمد

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ ٹیم سے نکالے جانے پر دُکھی نہیں بلکہ خوش ہیں اور ڈرامے دیکھ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ شعر و شاعری کی بات ہے تو آج کل پری زاد ڈرامہ بہت اچھا چل رہا ہے، میری شعر و شاعری پر اتنا غور نہ کریں، اس میں زیادہ مسئلے نہ نکالیں، جو پری زاد کہہ رہا ہے میں بھی وہی کہہ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئی دُکھی نہیں ہوں، بہت خوش ہوں اللہ کا شکر ہے، مزے میں ہوں اور ڈرامے دیکھ رہا ہوں۔ اپنی وائرل ہوتی تصویر سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ وہ تھوڑی بہت میری تھی، باقی اس تصویر کو ایڈٹ کیا گیا تھا۔ سکرین شاٹ
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز احمد نے انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک شعر لکھا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد ان کی اداسی سے منسوب کیا تھا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago