شوگرملزسکینڈل میں شہبازشریف او رحمزہ شہباز 16 ارب روپے کی منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں.ایف آئی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شوگر اسکینڈل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف الزامات کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ دونوں 16 ارب روپے کی منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں. نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز 16 ارب روپے کی منی ٹریل جمع نہیں کرا سکے جن پر شوگر اسکینڈل میں لانڈرنگ کا الزام ہے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایف آئی اے نے شوگر اسکینڈل میں دونوں اور دیگر کے خلاف تحقیقات کو حتمی شکل دے دی ہے نون لیگ کے دونوں راہنماﺅںنے قبل ازیں اس کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی تھی.

اہلکار نے کہا کہ ایف آئی اے نے جن 17 مشتبہ افراد سے تفتیش کی ان میں سے زیادہ تر وہ تھے جن کے ناموں پر بینک اکاﺅنٹس رقم کو لانڈر کرنے کے لیے کھولے گئے تھے شہباز شریف کا بیٹا سلیمان، جو اس مقدمے میں بھی نامزد تھا گزشتہ چند برس سے برطانیہ میں ہے. انہوں نے بتایا کہ ایک سال پر محیط تحقیقات کے دوران باپ، بیٹے نے ایف آئی اے کے ساتھ تعاون نہیں کیا عہدیدار نے بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اپنے عملے کے نام پر اکاﺅنٹس کھولنے اور ان کا استعمال کرتے ہوئے 16 ارب روپے کی لانڈرنگ کے حوالے سے سوالات کے جوابات فراہم نہیں کیے انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ایف آئی اے نے العربیہ شوگر ملز لمیٹڈ، رمضان شوگر ملز لمیٹڈ اور شہباز فیملی کی ملکیتی کاروباری اداروں سے متعلق کچھ دیگر ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی.
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں سے دونوں کے خلاف شواہد بھی اکٹھے کیے گئے تھے ایف آئی اے نے شہباز شریف اور ان کے دو بیٹوں بشمول پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 5 (2) اور 5 (3) (مجرمانہ بدعنوانی) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا. ایف آئی اے کے مطابق العربیہ شوگر ملز لمیٹڈ/رمضان شوگر ملز لمیٹڈ اور شہباز فیملی کے کاروبار کے حوالے سے فوجداری تحقیقات کرتے ہوئے اسے 16 ارب روپے سے زائد رقم کا پتہ چلا جو کہ چپراسیوں اور کلرکوں کے ناموں پر کھولے گئے/چلائے گئے بینک کھاتوں میں جمع کرائی گئی تھی.
یہ اکاﺅنٹس 2008 اور 2018 کے درمیان کھولے اور چلائے گئے تھے جب شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے ایف آئی اے نے خاندان کی شوگر ملز کے کم اجرت والے ملازمین کے نام پر کھولے اور چلائے جانے والے کھاتوں میں 16 ارب روپے سے زیادہ کے قابل اعتماد شواہد جمع کرنے کا دعویٰ کیا.

Recent Posts

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

1 min ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

8 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

16 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

23 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

30 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

44 mins ago