دکھی نہیں بلکہ ڈرامے دیکھ رہا ہوں، آپ لوگ میری شاعری میں مسئلے نہ نکالیں، میں بھی وہی کہہ رہا ہوں جو پری زاد کہہ رہا ہے، سرفراز احمد

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم سے نکالے جانے پر دکھی نہیں ہیں بلکہ خوش ہیں اور ڈرامے دیکھ رہے ہیں . سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں کوئی دکھی نہیں ہوا، بہت خوش ہوں، آج کل ڈرامے دیکھ رہا ہوں اور کرکٹ پر دھیان دے رہا ہوں .

انہوں نے آج کل مشہور ٹی وی ڈرامے پری زاد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ اچھا چل رہا ہے، آپ لوگ میری شاعری میں مسئلے نہ نکالیں، میں بھی وہی کہہ رہا ہوں جو پری زاد کہہ رہا ہے . یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز احمد نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک شیئر لکھا تھا . ہر ایک نظر کے لیے مختلف پیام ہیں ہم،کہیں ہیں زہر کا پیالہ، کہیں پہ جام ہیں ہم . سرفراز احمد نے حال ہی میں اس تصویر اور شاعری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پری زاد ڈرامہ بہت اچھا چل رہا ہے جس کو دیکھ کر وہ بھی شاعری کرنے لگے ہیں لہذا اس کا کوئی اور مطلب نہ نکالا جائے . تصویر کے حوالے سے انہوں نے برملا کہا کہ وہ تصویر تھوڑی بہت تو میری تھی باقی ساری ایڈِٹ کی گئی تھی . . .

متعلقہ خبریں