کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم سے نکالے جانے پر دکھی نہیں ہیں بلکہ خوش ہیں اور ڈرامے دیکھ رہے ہیں۔سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں کوئی دکھی نہیں ہوا، بہت خوش ہوں، آج کل ڈرامے دیکھ رہا ہوں اور کرکٹ پر دھیان دے رہا ہوں۔انہوں نے آج کل مشہور ٹی وی ڈرامے پری زاد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ اچھا چل رہا ہے، آپ لوگ میری شاعری میں مسئلے نہ نکالیں، میں بھی وہی کہہ رہا ہوں جو پری زاد کہہ رہا ہے۔یاد
رہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز احمد نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک شیئر لکھا تھا۔ہر ایک نظر کے لیے مختلف پیام ہیں ہم،کہیں ہیں زہر کا پیالہ، کہیں پہ جام ہیں ہم۔سرفراز احمد نے حال ہی میں اس تصویر اور شاعری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پری زاد ڈرامہ بہت اچھا چل رہا ہے جس کو دیکھ کر وہ بھی شاعری کرنے لگے ہیں لہذا اس کا کوئی اور مطلب نہ نکالا جائے۔تصویر کے حوالے سے انہوں نے برملا کہا کہ وہ تصویر تھوڑی بہت تو میری تھی باقی ساری ایڈِٹ کی گئی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بے گناہ شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بناتے ہوئے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہونگے۔ "جنگ " نے…
دیر(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )جمعیت علماءاسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…