وفد میں امریکی سینیٹرز انگس کنگ، رچرڈ بر، جان کارنائن اور بینجمن سیسی شامل تھے . ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی . ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے . آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ پرامن اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے،پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان خطے میں پرامن کثیرالجہتی اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے . امریکی سینیٹرز نے افغانستان کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی . ملاقات میں امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلر بھی موجود تھیں . یاد رہے پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد کے چاروں سینیٹرز امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان جبکہ وفد میں شامل سینیٹر انگس کنگ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کے رکن بھی ہیں . . .
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات کی، جس میں سفارتی تعاون بڑھانے کا عزم، علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ پرامن اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز اینڈ انٹیلی جنس کمیٹی کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی .
متعلقہ خبریں