آرمی چیف سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات، ہر سطح پرسفارتی تعاون بڑھانے کا عزم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات کی، جس میں سفارتی تعاون بڑھانے کا عزم، علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ پرامن اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز اینڈ انٹیلی جنس کمیٹی کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں امریکی سینیٹرز انگس کنگ، رچرڈ بر، جان کارنائن اور بینجمن سیسی شامل تھے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ پرامن اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے،پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان خطے میں پرامن کثیرالجہتی اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔
امریکی سینیٹرز نے افغانستان کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ ملاقات میں امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلر بھی موجود تھیں۔ یاد رہے پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد کے چاروں سینیٹرز امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان جبکہ وفد میں شامل سینیٹر انگس کنگ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کے رکن بھی ہیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

6 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

19 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

29 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

41 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

47 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

51 mins ago