عمران خان روزانہ 3 سے 4 گھنٹے تقریروں میں ضائع کریں گے تو کام کس وقت کریں گے، اب یہ وہ عمران خان نہیں ہیں جو پہلے تھے، ہارون رشید کی تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام مقابلے میں کہا کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اپوزیشن مارچ کے مہینے تک متحد رہ سکے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان استعفوں کی دھمکی دے چکے ہیں لیکن استعفوں کا بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی الگ ڈیل کر رہی ہے، ہارون رشید کاکہنا تھا کہ لاہور الیکشن میں تیس ہزار ووٹ مل گئے تو بلدیاتی الیکشن کے لئے آصف زرداری نے خیالی جنت بسا لی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ملے گا، آج بھی ن لیگ پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی ہے، اس کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈالر مسلسل بڑھ رہاہے اور سٹاک ایکسچینج گر رہی ہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہاکہ عمران خان روزانہ 3 سے 4 گھنٹے تقریروں میں ضائع کریں گے تو کام کس وقت کریں گے، اب یہ وہ عمران خان نہیں ہیں جو پہلے تھے . .

.

متعلقہ خبریں