عمران خان روزانہ 3 سے 4 گھنٹے تقریروں میں ضائع کریں گے تو کام کس وقت کریں گے، اب یہ وہ عمران خان نہیں ہیں جو پہلے تھے، ہارون رشید کی تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام مقابلے میں کہا کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اپوزیشن مارچ کے مہینے تک متحد رہ سکے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان استعفوں کی دھمکی دے چکے ہیں لیکن استعفوں کا بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی الگ ڈیل کر رہی ہے، ہارون رشید کاکہنا تھا کہ لاہور الیکشن میں تیس ہزار ووٹ مل گئے تو بلدیاتی الیکشن کے لئے آصف زرداری نے خیالی جنت بسا لی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ملے

گا، آج بھی ن لیگ پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی ہے، اس کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈالر مسلسل بڑھ رہاہے اور سٹاک ایکسچینج گر رہی ہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہاکہ عمران خان روزانہ 3 سے 4 گھنٹے تقریروں میں ضائع کریں گے تو کام کس وقت کریں گے، اب یہ وہ عمران خان نہیں ہیں جو پہلے تھے۔

Recent Posts

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

8 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

34 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

35 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

38 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

41 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

41 mins ago