. .
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود بعض کمپنیوں کی جانب سے سپلائی بند کر دی گئی جس کے باعث راولپنڈی میں عام استعمال کی ادویات بھی نایاب اور خشک سردی کے باعث مانگ میں اضافہ ہوگیا،خشک کھانسی نزلہ زکام بخار جسم درد دماغی امراض گلہ خرابی کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا،پینا ڈول،انونٹی سیرپ، انونٹی ڈراپ،کف کول،ایر ینک سیرپ،ایرینک فورٹ مارکیٹ سے غائب ہوگئی،ادویات کے کاروبار سے وابستہ کیمسٹ مریضوں کی ڈیمانڈ پر پریشانی سے دوچار ہوگئے،کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی مارکیٹ میں سپلائی میں مسلسل تاخیر کا شکار ہوگئی . دکاندار نے موقف اختیار کیا کہ
پیناڈول ڈینگی سیزن کے بعد نایاب، بلیک میں خرید کر گاہکوں کو مہنگی فروخت نہیں کر سکتے،بچوں کی پمپرز پیک کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی .
متعلقہ خبریں