انہوںنے کہا کہ حکومت ملک اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی منصوبہ شروع کرتی ہے مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی دعویدار بن کر سامنے آ جاتے ہیں کہ یہ توہماراخواب تھا . اپوزیشن میں اگراخلاقی جرات ہے تو ماضی میں جوبیگاڑ پیدا کئے گئے ان کی ذمہ داری بھی قبول کرے اوراس پر قوم سے معافی مانگیں . مسلم لیگ(ن) والوںکو بجلی کے مہنگے منصوبوں، بیس ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کی ذمہ داری بھی لینی چاہیے ،اربوں ڈالرکے جومہنگے کمرشل قرضے لئے گئے قوم کو اس سے بھی آگاہ کریں کہ ان پر حکومت سالانہ کتناسود ادا کررہی ہے . ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کو میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑواکڑواتھوکی روش کوبدلنا ہوگا کیونکہ عوام اب باشعورہو چکے ہیں اوروہ حکومت ہی نہیںبلکہ اپوزیشن کے کردارپر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وقت آنے پر ان کا کڑامحاسبہ کریں گے . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک و قوم کی ترقی اوردہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے نظریے ،خدمت ،شفافیت اوراصلاحات کو سیاست اورحکومت میں معیارکے طو رپر متعارف کرایا ہے ،سابقہ حکومت نے معیشت کوپائیدار ترقی دینے کی بجائے قرضوں اورکرنٹ اکائونٹ خسارے کے پہاڑ کھڑے کر دئیے جوآنے والی حکومت کیلئے گھمبیر چیلنج ثابت ہوئے .
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے وسائل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر مستحق طبقات کولاوارث نہیں چھوڑا بلکہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کئی انقلابی اقدامات اٹھائے جن کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے .
متعلقہ خبریں