طالبان عید پر ہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے عزم کا اظہار کریں

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے ملک میں موجود تمام غیرملکی مشن کی جانب سے بیان جاری کیا ہے . امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں جاری پرتشددکارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، طالبان تشددکا سلسلہ فوری روکیں، طالبان کی پر تشددکارروائیاں پر امن سیاسی حل اور عوام کیلئے نقصان دہ ہیں .

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ طالبان کی پرتشددکارروائیاں ان کے پرامن حل کے حامی ہونے کے دعوے سے متصادم ہیں، طالبان کی پرتشدد کارروائیاں دوحہ امن عمل کے بھی خلاف ہیں . امریکی سفارتخانے کے بیان میں مزید کہا گیاکہ طالبان کے زیرقبضہ علاقوں میں خواتین کے حقوق کچلنے کی معتبر اطلاعات ہیں، ان علاقوں میں میڈیا آرگنائزیشنز بند کرنے کی بھی اطلاعات ہیں . بیان کے مطابق افغانستان میں امن میں پیشرفت فریقین کے مل کر کام کرنے سے ہی برقرار رہ سکتی ہے، طالبان اور تمام فریقین فوری طورپرتشدد روکیں اور فریقین مستقل، جامع جنگ بندی پر متفق ہوں . بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان اور تمام فریقین مکمل طورپر امن مذاکرات میں مشغول ہوں، فریقین جامع سیاسی تصفیے پر رضامند ہوں اور افغانستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے بچانا یقینی بنائیں جب کہ طالبان عیدالاضحیٰ پرہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے اپنے عزم کا اظہارکریں . دوسری طرف طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے ہمارا پیغام واضح ہے کہ افغانستان کو بچانے کے لیے غیرملکیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے . طالبان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کا عیدالاضحیٰ سے پہلے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ افغان تنازع کا سیاسی حل چاہتے ہیں، فوجی پیش قدمیوں کے باوجود امارات اسلامی تنازع کا سیاسی حل چاہتی ہے . ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ طالبان جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں لیکن مخالفین وقت ضائع کر رہے ہیں، قیامِ امن اور سلامتی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ قطر میں طالبان اور افغان حکومتی نمائندوں میں مذاکرات کا آج ایک اور دور ہو گا، ہمارا پیغام واضح ہے کہ سرزمین بچانے کے لیے غیر ملکیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، باہر کے لوگوں کی بجائے ہمیں اپنے مسائل مل جل کر حل کرنے چاہئیں . . .

متعلقہ خبریں