طالبان عید پر ہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے عزم کا اظہار کریں

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے ملک میں موجود تمام غیرملکی مشن کی جانب سے بیان جاری کیا ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں جاری پرتشددکارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، طالبان تشددکا سلسلہ فوری روکیں، طالبان کی پر تشددکارروائیاں پر امن سیاسی حل اور عوام کیلئے نقصان دہ ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ طالبان کی پرتشددکارروائیاں ان کے پرامن حل کے حامی ہونے کے دعوے سے متصادم ہیں، طالبان کی پرتشدد کارروائیاں دوحہ امن عمل کے بھی خلاف ہیں۔امریکی سفارتخانے کے بیان میں مزید کہا گیاکہ طالبان کے زیرقبضہ علاقوں میں خواتین کے حقوق کچلنے کی معتبر اطلاعات ہیں، ان علاقوں میں میڈیا آرگنائزیشنز بند کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بیان کے مطابق افغانستان میں امن میں پیشرفت فریقین کے مل کر کام کرنے سے ہی برقرار رہ سکتی ہے، طالبان اور تمام فریقین فوری طورپرتشدد روکیں اور فریقین مستقل، جامع جنگ بندی پر متفق ہوں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان اور تمام فریقین مکمل طورپر امن مذاکرات میں مشغول ہوں، فریقین جامع سیاسی تصفیے پر رضامند ہوں اور افغانستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے بچانا یقینی بنائیں جب کہ طالبان عیدالاضحیٰ پرہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے اپنے عزم کا اظہارکریں۔
دوسری طرف طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے ہمارا پیغام واضح ہے کہ افغانستان کو بچانے کے لیے غیرملکیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ طالبان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کا عیدالاضحیٰ سے پہلے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ افغان تنازع کا سیاسی حل چاہتے ہیں، فوجی پیش قدمیوں کے باوجود امارات اسلامی تنازع کا سیاسی حل چاہتی ہے۔
ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ طالبان جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں لیکن مخالفین وقت ضائع کر رہے ہیں، قیامِ امن اور سلامتی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر میں طالبان اور افغان حکومتی نمائندوں میں مذاکرات کا آج ایک اور دور ہو گا، ہمارا پیغام واضح ہے کہ سرزمین بچانے کے لیے غیر ملکیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، باہر کے لوگوں کی بجائے ہمیں اپنے مسائل مل جل کر حل کرنے چاہئیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago