زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات ،لویردیر، بونیر، شانگلہ، بشام اور گردونواح میں بھی آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے . زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی گی . گہرائی 120 کلومیٹر جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا . حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا . زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی . زلزلے کا مرکز حیدرآباد سے ساٹھ کلومیٹر مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی . واضح رہے کہ 08 دسمبر کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے . گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، قائدآباد، کھوکھراپار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا . زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے . بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 1 تھی . زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب میں 15 کلومیٹر دور کا علاقہ بتایا گیا ہے . زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں . یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران ملک کے کچھ علاقے مسلسل زلزلوں کی زد میں رہے ہیں . بلوچستان میں ہرنائی اور آس پاس کے علاقے، جبکہ خیبرپختونخواہ میں سوات ریجن میں آئے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں، جس باعث ان علاقوں کے شہری مسلسل خوف کی فضاء میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے . شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے .
متعلقہ خبریں