فیصل آباد میں خواتین کو برہنہ، تشدد اور ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں خواتین کو برہنہ، تشدد اور ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے۔باوا چک پولیس نے خواتین کے ساتھ موجود دو مرد ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے جو جائے وقوعہ کے روز خواتین کے ساتھ موجود تھے۔پولیس کی موصول ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ مرد واقعے کے بعد ویڈیو بناتے رہے۔
خواتین کے ساتھیوں نے ہی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کئے بغیر تین دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، اس سلسلہ میں ملزموں کی عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر، ممتاز قانون دان ملک محمد ایوب سیالوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین کی چوری کیخلاف ہم نے بھی درخواست اسی دن دی تھی مگر ہماری درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی گئی اور الٹا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے جو فوٹیج سامنے آئی تھی اس میں ایسے لگتا تھا کہ خواتین سے بہت زیادتی ہوئی مگر دوسری فوٹیج میں تو صورتحال بالکل واضح ہو چکی ہے، فوٹیج میں خواتین چوری کرتے اپنے کپڑے پھاڑتے اور اتارتے صاف نظر آ رہی ہیں جبکہ ، ایس ایچ او ملت ٹائون کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب آسیہ سمیت چار خواتین کو پکڑ کر مار اور گھسیٹتے ہوئے دکان کے اندر بند کر کے محبوس بنایا اسکا جرم 342 کا بھی طلاق کیا جا رہا ہے ملزمان اگر اپنی چوری کی درخواست دیں تو ان کی بھی کارروائی میرٹ پر ہو گی، خانہ بدوش خواتین کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار پانچوں ملزمان صدام، محمد فقیر، فیصل، ظہیر اور یوسف کو عدالت میں پیش کئے بغیر تین دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، ملزمان کو سکیورٹی خدشات کے پش نظر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ملزمان کو صدر بخشی خانہ میں بند کیا گیا جس کے بعد ایس ایچ او ملت ٹائون رضوان شوکت اور انچارج انوسٹی گیشن محمد اکبر مثل مقدمہ لیکر علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس کی عدالت میں پیش ہوئے

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

4 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

14 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

15 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

30 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

44 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

48 mins ago