لاہور(قدرت روزنامہ)تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی، تعطیل کے روزبھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست رہا۔شہر میں تعلیمی ادارے، دفاتر اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہونے کے باوجود فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی جبکہ پنجاب کے دیگر کئی شہروں میں بھی صورتحال خراب ہے۔فیصل آباد، گوجرانوالہ، مرید کے، رائیونڈ، راولپنڈی، بہاولپور اور ملتان میں فضائی آلودگی سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 349 ریکارڈ کی گئی، فضائی آلودگی میں
ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کا 234 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرا نمبر جبکہ بھارتی شہر کلکتہ 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹائون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس265،ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 297،لیک سٹی میں بذریعہ موبائل وین 348،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور 333ریکارڈ کیا گیا۔فیصل آباد میں 119،راولپنڈی میں201اور رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 166ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…