ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا کیوں کہ اس کے کھلاڑی ۔۔۔ بابر اعظم نے اندر کی بات بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) دورہ پاکستان پر موجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم سےمتعلق کپتان بابراعظم نے اہم بتا دی ، کپتان نے کہا کہ مہمان ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا کیوں کہ ان کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیل چکے ہیں ۔

ٹی 20 سیریز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ہماری انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہوئی تھی، ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے،  ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے،  ہماری ٹیم محنت کررہی ہے، اچھی بات یہ ہے کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں کی ٹیم مکمل ہے اس طرح تمام کوچز ہونے چاہیے، ثقلین مشتاق کی کوچنگ بہت اچھی ہے، بابر ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اپنے لیے نہیں،  ثقلین مشتاق سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

کپتان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا بے حد ضروری تھا ، لوگ سوچ رہے تھے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی یا نہیں ،نیوزی لینڈ کو پاکستان میں کھیلنا چاہئے تھا ۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago