خواتین کو ہراساں کیوں کیا جاتا ہے؟کشمالہ طارق نے حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی محتسب برائے تحفظ ہراسانی کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ آزادانہ طور پرہراساں کیے جانے کے خوف کے بغیر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جانا ہر عورت کا حق ہے،پاکستان کی تقریبا نصف افرادی قوت خواتین پر مشتمل ہے، جنکی اکثریت کو معاشرتی اور معاشی خوشحالی میں بھرپور حصہ ڈالنے سے محروم رہنے کا احساس رہتا ہے، جس کی وجہ انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔

کشمالہ طارق نے جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمی کے موضوع کے تحت منعقدہ ایک آگاہی سیشن میں شرکت کی،تقریب میں قومی ائیر لائن کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک، اقوام متحدہ کی خواتین کی کنٹری نمائندہ برائے پاکستان شرمیلا رسول اور دیگر بھی موجود تھے۔

کشمالہ طارق نے کہا کہ یہ ہر عورت کا حق ہے کہ انہیں آزادانہ طور پرہراساں کیے جانے کے خوف کے بغیر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے جس طرح ہمارے معاشرے کے مرد اراکین کو فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے حاضرین کو ورک پلیس ہراسمنٹ ایکٹ 2010ء کی دفعات کے بارے میں آگاہ کیا جنکا ایسی خواتین جنہیں ہراساں کیا جا رہا ہو کا ادرا ک ہو نا چاہیے تاکہ وہ ہراسانی کے خلاف کھڑی ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب برائے تحفظ ہراسانی کا مقصد مختلف سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں میں خواتین کو بغیر کسی عدم تحفظ کے کام کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تین افراد پر مشتمل انسداد ہراسانی کمیٹیاں تشکیل دیں جن میں کم از کم ایک خاتون شامل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب برائے تحفظ ہراسانی پر شکایات درج کرانے کا طریقہ کار بہت آسان ہے اور www.fospah.gov.pk پر آن لائن شکایتی نظام کے ذریعے شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

5 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

10 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

23 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

23 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

34 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

48 mins ago