سانحہ سیالکوٹ، گرفتار ملزمان کی تعداد 149 ہوگئی

(قدرت روزنامہ)سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں پولیس نے مزید نو ملزمان کو گرفتار کر لیا . ذرائع کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار ملزمان کی کل تعداد 149 ہوگئی جبکہ مرکزی ملزمان کی تعداد 19 ہے، جن سے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے .

پنجاب پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز کے ڈیٹا کی مدد سے ان مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے . گزشتہ روز پنجاب حکومت کے اہم اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا . ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن اور پنجاب حکومت کے اہم اجلاس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں جیل انتظامیہ کو جیل میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی . اس کے علاوہ پولیس حکام کو بھی جلد از جلد چالان مکمل کرکےعدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے . یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں . عمران خان نے کہا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر مثالی سزائیں ملنی چاہئیں ، پروسیکیوشن شواہد جمع کرکے بھرپور تیاری سے عدالت میں جائے . وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانا یقینی بنایا جائے ، سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں . . .

متعلقہ خبریں