کپتان نے زمینداروں اور کسانوں کو بھی رلا دیا ہے، احسن اقبال

(قدرت روزنامہ)احسن اقبال کا کہنا ہےکہ کپتان نے زمینداروں اور کسانوں کو بھی رلا دیا ہے . مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ زمینداراور کسان کھاد لینے کے لئے رل رہے ہیں اورجو کھا د انہیں مل رہی ہے وہ نا صرف ملاوٹ ہے بلکہ بلیک میں بھی مل رہی ہے .

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ پہلے ڈی اے پی نہیں ملی اب یوریا بھی بلیک ہو رہی ہے، مافیاز کو کھلی چھٹی ہے لوگوں کو جتنا مرضی نچوڑو مگر کپتان کو چندہ دو بھرسب معاف ہے . واضح رہےکہ گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا گیا ہے . وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے انتہائی جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے . انہوں نے مزید کہاکہ گوادر میں ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی اس حوالے سے بات کریں گے . . .

متعلقہ خبریں