عوام کو منافع خوروں سے بچانے کیلئے چینی کی قیمت 88 روپے 24 پیسے مقرر

لاہور(قدرت روزنامہ) چینی کی نئی قیمت 88 روپے 24 پیسے مقررکردی گئی ، ضلعی انتظامیہ لاہور نے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی ہے کہ چینی کی فروخت مقررکردہ نرخوں پر یقینی بنائی جائے، منافع خور دکانداروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے عوام کو مہنگائی میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے چینی کی نئی قیمت 88 روپے 24 پیسے مقرر کردی ہے۔
چینی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی کردیا گیا ہے۔ ضلعی حکومت کی طرف سے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت بھی جاری کردی گئی۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ ناموں کے مطابق چینی کی فروخت کو یقینی بنائے گے اور گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیا ضروریہ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 کی بجائے 85 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا ہے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 950 روپے کردی گئی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 170 روپے فی کلو کی قیمت پر ملنے والے گھی کی نئی قیمت 260 روپے مقرر کردی گئی۔ مزید برآں ادارہ شماریات کی مہنگائی میں اضافے سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 7 سستی ہوئیں۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید0.41 فیصد اضافہ ہوا، جس کے ساتھ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 12.42 فیصد ہوگئی ہے۔

Recent Posts

آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر…

12 mins ago

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

16 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

18 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

21 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

45 mins ago

وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ…

57 mins ago