کارکن تیاری کریں،انتخابات قریب ہیں، پنجاب میں سرپرائز دیں گے:بلاول

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کارکن تیاریں کریں ۔عام انتخابات قریب ہیں۔ پیپلز پارٹی لاہور سمیت پورے پنجاب میں سرپرائز دے گی۔ پنجاب کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں این اے 133 کی انتخابی مہم کے حوالے سے قائم کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین کا اجلاس ہوا جس میں راجہ پرویز اشرف، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گِل، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، آصف بشیر بھاگٹ، فیصل میر، بیلم حسنین، نیلم جبار، ڈاکٹر خیام حفیظ ، ارشد جٹ، عابد صدیقی، رانا نعیم دستگیر، میاں اشفاق حسین، گلریز خان ایڈووکیٹ، رانا عبدالشکور، سید ذوالفقار علی اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹؤ زرداری کا کہنا ہے کہ ظلم وجبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا۔ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں سرپرائز دے گی ۔ پنجاب کے عوام کے مسائل کا واحد حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ جلد پنجاب کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں زیادہ وقت نہیں ہے، کارکن دن رات محنت کریں اور ملک میں ایک عوامی حکومت کے لئے راہ ہموار کریں۔ پیٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا گیا ہے کہ عوام سائیکل پر آچکے ہیں اور عمران خان ہیلی کاپٹر میں گھوم رہے ہیں۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

28 mins ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

47 mins ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

49 mins ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

53 mins ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

1 hour ago