اپوزیشن ارکان نے ایوان سر پر اُٹھالیا، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ ، حکومت مخالف بینرز ، نعرے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں، معاملہ تلخ کلامی اور گالم گلوچ سے آگے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا . وزیراعلیٰ مراد علی شاہ احتجاج کرنے والوں پر ناراض ہو کر بولے’ وفاق میں تو جاہل حکومت ہے ہی مگر بدقسمتی سے سندھ میں بھی ان پڑھ اپوزیشن آگئی‘، بلدیاتی ایکٹ میں اپوزیشن کی دونوں ترامیم شامل کی گئی ہیں، ترمیم شدہ ایکٹ منظوری کیلئے دوبارہ گورنر کو بھجوائیں گے . بلدیاتی ایکٹ کے مطابق میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا اور منتخب ارکان ہی میئر کا الیکشن لڑ سکیں گے . میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا شریک چیئرمین اور سالڈ ویسٹ کا چیئرمین ہو گا . . .
(قدرت روزنامہ) سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ نئی ترامیم کےساتھ سندھ اسمبلی سے منظور ہوگیا .
تفصیلات کے مطابق بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا اور احتجاج کیا .
متعلقہ خبریں