قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے قلات میں سردی آ نہیں رہی ، سردی آچکی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی قلات بلوچستان کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا . نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئتہ میں  درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،  منوکنڈی اور سبی میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ  گوادر میں 12 اور جیونی میں  13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

محکمہ موسمیات  کے مطابق  تربت میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ   ریکارڈ کیا گیا . محکمہ موسمیات کے مطابق  صوبے میں آج موسم سرد رہے گا . . .

متعلقہ خبریں