اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں اسموگ / دھند چھائے رہنے کی توقع ۔اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا۔ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد جبکہ پہاڑی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ تاہم رات/صبح کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند /اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم میدانی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں اسموگ / دھند میں ا ضافہ کا امکان۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ پہاڑی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:لہہ منفی12،اسکردومنفی 09 ، استورمنفی 07،کالام منفی 06، ہنزہ ،قلات منفی 05،گلگت اور دیرمیں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…