انہوں نے کہاکہ انکم ٹیکس میں بھی گروتھ ہوئی ہے، ماضی میں ری فنڈزکوروک کرٹیکس کلیکشن دکھایاجاتاتھا، ایف بی آرنےرواں سال250ارب کےری فنڈزجاری کیے . وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان کی برآمدات تیزی سےبڑھ رہی ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹرنےہمیں مایوس نہیں کیا، ماضی میں زراعت پرتوجہ نہیں دی گئی، کاٹن والےایریازمیں شوگرملزلگائی گئیں، گندم،چاول،گنے کی فصلوں میں ریکارڈاضافہ ہوا . فرخ حبیب نے کہاکہ کورونا کے دوران اسٹیٹ بینک نےسہولتیں فراہم کیں،کوروناکےدوران ہم نےانڈسٹریزبندنہیں کیں، کراچی میں کورونا کے دوران صنعتیں کھولنےوالوں کوگرفتارکیاگیا، کورونا وبا پرپوری دنیا نے ہماری پالیسی کی تعریف کی . یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روزوزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی ہوئی ہے . فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی ہورہی ہے . ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی ہورہی ہے . خاص طور پر اشیا خوردونوش ٹماٹر 13.37 فیصد، چکن 10.59 فیصد، آلو4.48 فیصد، ایل پی جی 2.96 فیصد، چینی 1.03 فیصد، گڑ0.51 فیصد، آٹا0.46 فیصد، سرسوں کے تیل 0.27 فیصد اورانڈوں کی قیمت میں 0.26 فیصدکی کمی ہوئی . pic.twitter.com/cFZBTj5CzY — Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) December 10, 2021 . .
(قدرت روزنامہ)فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ ٹیکس ریونیو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا .
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آرمیں ریفارمزلارہےہیں، ایف بی آر کو کاروبار دوست ادارہ بنانا چاہتےہیں، ٹیکس ریونیومیں گزشتہ سال کےمقابلےمیں 40 فیصد اضافہ ہوا .
متعلقہ خبریں