اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا جب 13 سال کی بچی کی والدہ اور نانا کے ساتھ پمز ہسپتال آئی۔ملزم بچی کو رہنمائی کا جھانسہ دے کر گاڑی میں لے گیا اور وہاں سے زیادتی کی۔
اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارنزک کے لیے بچی اور ملزم کے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے۔علاوہ ازیں تھانہ صدر واہ پولیس نے 13سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ۔

تھانہ صدر واہ پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ محمد اعجاز نے اس کے 13سالہ بیٹے کو کمرے میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، جس پر صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اوصدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 13سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم محمدا عجاز کو چند گھنٹوں میں گرفتا رکرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او صد رواہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیادتی جیسے فعل ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، راولپنڈی پولیس زیادتی کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایک اور واقعے میں ذہنی اور جسمانی معذور لڑکی کو چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جو حاملہ ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا بتایا گیاہے کہ نواحی گائوں چک 40تھری آرمیں (ی)جواں سال لڑکی ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہے جس سے قریبی آبادی کا رہائشی صدیق مسیح ولد جگا مسیح گذشتہ چار ماہ سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہوگئی

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

4 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

4 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

4 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

4 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

4 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

4 hours ago